28 جولائی 2014 - 14:39
عراق، دہشت گردوں کا سرغنہ ہلاک، وسیع مہم کا تیاری

عراق کے مشرقی فلوجہ کے الکرمہ علاقے میں فوجی کی کاروائی میں داعش کا ایک سرکردہ ابو وسام التونیسی اپنے پانچ ساتھیوں کے ساتھ مارا گیا۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق فوج نے دقیق اطلاع ملنے کے بعد مشرقی فلوجہ کے الکرمہ علاقے میں ایک مہم چلائی جس میں داعش کا سرغنہ ابو وسام التونیسی اپنے پانچ دیگر ساتھیوں کے ساتھ مارا گیا۔ اس مہم کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بیان کی گئی ہے۔
دوسری جانب الانبار اور مرکزی رمادی میں داعش کے خلاف وسیع پیمانے پر فوجی کاروائی شروع ہو گئی ہے۔
عراق کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل قاسم العطا نے اتوار کو بتایا کہ موصل میں داعش کے خلاف عوامی تحریک کا آغاز ہو چکا ہے اور موصل کے شہری دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف مسلح گروہ کو تشکیل دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے انبیائے کرام اور اسلام کی بزرگ ہتسیوں کی مزاروں کی مسماری کے بعد عوام میں داعش کے خلاف کافی غم وغصہ پایا جاتا ہے اور یہی وجہ سے انہوں نے داعش کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا ارادہ کر لیا ہے۔
فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ موصل کے باشندوں نے داعش کے خلاف مسلح گروہ کی تشکیل کا آغاز کر دیا ہے جبکہ نینوی صوبے میں عوامی تحریک کا آغاز اسی وقت ہو گیا تھا جب دہشت گردوں نے حضرت یونس کے مزار اور مقدس مقامات کو مسمار کر دیا تھا۔ عوام کا کہنا ہے کہ وہ مجرموں سے قصاص لینا چاہتے ہیں۔
قاسم عطا کا کہنا تھا کہ نینوا صوبے میں داعش سے حساب کتاب کا وقت آ گیا ہے اور تمام وسائل کے پورا ہونے کے بعد صوبے کی سرزمین کے دہشت گردوں سے آزاد کرانے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موصل سے ہجرت کرنے والے افراد جلد ہی اس علاقے کی آزادی کے بعد اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے۔
دوسری جانب عراق کے شہر موصل کے عوام نے تل التوبہ نامی مقام پر دھرنا دے کر داعش کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔ داعش کے تکفیریوں نے حضرت یونس علیہ السلام کا مقبرہ منہدم کردیا ہے۔ یہ مقبرہ تل التوبہ نامی مقام پر تھا۔ اھل موصل نے شمعیں روشن کرکے تل التوبہ پر دھرنا دیا اور داعش کے تکفیری اقدامات کی مذمت کی۔
.......

/169